
مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کیا ہیں وجہ سامنے اگئی ہے،بول نیوز نے اندرونی کہانی کا پتہ لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کی وجہ بلاول بھٹو زرداری ہیں، اختلافات کا آغاز پی ڈی ایم کے کراچی میں ہونے والے پہلے جلسے سے ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نواز شریف کے خطاب کی مخالفت پر مولانا بلاول سے ناراض ہوئے،کیپٹن ریتائرڈ صفدر کی گرفتاری اور سندھ حکومت کے رویے پر بھی مولانا فضل الرحمٰن نالاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف اور زرداری کے درمیان مکالمے کی خبر لیک کرنے پر بھی مولانا نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھاجبکہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے بھیجے گئے اظہار وجوہ کا نوٹس پھاڑنے پر بھی مولانا نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
مولانا فضل الرحٰمن کا کہنا ہے کہ بلاول نے میرے بھیجے ہوئے نوٹس کو پھاڑ کر توہین آمیز رویہ اپنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی کے درمیان لفظی جنگ کے دوران مولانا کے رابطوں پر بلاول بھٹو نے مثبت ردعمل نہیں دیا جبکہ مولانا بلاول سے متعلق اپنے تحفظات سے آصف زرداری کو آگاہ کر چکے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے رویے سے مایوسی کے بعد ہی مولانا نے پیپلز پارٹی کے بارے میں سخت موقف اپنایا۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- اختلافات
- بول نیوز
- فضل الرحمٰن
- موسم
- پیپلز پارٹی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News