محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں تمام شہری کورونا کی مکمل احتیاط کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے، 15 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,247 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 416,902 ہو گئی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ اب تک صوبہ بھر میں380,153 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 24,460 ہو گئی ہے، گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 12 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں، صوبہ پنجاب میں کورونا سے ٹوٹل 32 اموات رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 7,108,384 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 589 اور راولپنڈی میں 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اس کے علاوہ فیصل آباد میں 87، ملتان میں 71، ڈیرہ غازی خان میں 64 اور گوجرانوالہ میں 36، میانوالی میں 29 اور رحیم یار خان میں 26، ساہیوال میں 25، اوکاڑہ میں 22، سرگودھا اور خوشاب میں 21 اکیس جبکہ بہاولپور میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انھوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 6.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور لاہور میں مثبت شرح 11 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات سے مکمل اجتناب کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں،15 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
- ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے، عمران سکندر بلوچ
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News