Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حضرت اما م حسینؓ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنایا جائے۔

 عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، صوبہ بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح مستعد رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، غفلت برداشت نہیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف صنعتکار ایوان صنعت و تجارت ملتان کے سابق صدر اور ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ، لنگر خانوں کا قیام اور دیگر فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

خواجہ جلال الدین رومی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سولر پاور واٹر فلٹریشن پلانٹس پراجیکٹس پر پیش رفت سے آگاہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے صنعتکاروں کو کاروبار کے لئے مراعات اور مواقع فراہم کریں گے، مظفرگڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

اس موقع پر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا تھا کہ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن ملتان میں عرصہ دراز سے بند 11 فلٹریشن پلانٹس کے انتظامات بھی کرے گی، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے اسپتالو ں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

Advertisement

ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ جلال الدین رومی کا مزید کہنا تھا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر