ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی جانب سے شہر قائد کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور کلفٹن میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ، جنہوں نے بیک وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع کیپیٹل ایکسچینج کمپنی کے دفاتر پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے حوالہ ھنڈی میں ملوث اشیاء اور دیگر دستاویزات ضبط کر لیے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے سندھ کا کہنا ہے کہ ملزمان لائسنس کی آڑ میں حوالہ ھنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے، ملزمان درآمد کنندگان کی جانب سے منگوائی گئی اشیاء کی ادائیگی حوالہ ھنڈی کے ذریعے کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے سندھ کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 81,026,245 رہپے برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر36/2021 زیر دفعہ 4، ایف ای آر ایکٹ 1947 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں محمد آفتاب، محمد آصف، ریحان ریاض مرچنٹ اور احمد رضا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کو بغرض حصول ریمانڈ آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
- arrest
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- FIA
- karachi
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- TODAUY
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News