Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے منسوخ: وزیراعظم نے حقائق دنیا کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی

Now Reading:

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے منسوخ: وزیراعظم نے حقائق دنیا کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے منسوخ ہو نے کے معاملے پروزیراعظم عمران خان نے حقائق دنیا کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس آج سہ پہر اسلام آباد میں ہوگی ، وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات ونشریات دوروں کی منسوخی سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔

پریس کانفرنس میں کرکٹ ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی ،اسٹیڈیم پہنچانے اور واپسی کے محفوظ ترین روٹس کے بارے میں بتایا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹیموں کے ساتھ چلنے والے اسکواڈ، ہیلی کاپٹرز، قیام گاہ کی سیکیورٹی کا بھی حوالہ دیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق دورہ منسوخی کے پس پردہ کیا محرمات ہوسکتے ہیں، اس بارے میں بھی پریس کانفرنس میں بتایا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں وزراء پوری دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے لئے کتنا محفوظ ملک ہے، فیک نیوز یا فیک تھریٹ جیسے عوامل کو بھی عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیموں کے دورے کی منسوخی میں کیا عالمی سازشیں ہوئیں، یہ سب بھی واضح کیا جائے گا۔

وزیراعظم آج قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کرینگے

 وزیراعظم عمران خان آج قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

 وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کا مقصد ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ بھی وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں موجود ہوں گے۔

Advertisement

 وزیراعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیو ں کواہم ہدایات بھی دیں گے جبکہ ملاقات میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی منسوخی سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

ملاقات میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد بورڈ سربراہاں سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں  وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

ملاقات میں انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی نئی حمکت عملی کے بارے میں وزیر اعظم کو بتایا جائے گا، رمیز راجہ وزیر اعظم کو بورڈ میں اعلیٰ سطح تبدیلیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر