Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرمایہ کاروں کیلئے ہر ممکنہ آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

سرمایہ کاروں کیلئے ہر ممکنہ آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے ہر ممکنہ آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر اجلاس ہوا جس میں متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسپیشل اکنامک زونز میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے ون ونڈو سروسز پورٹل کے قیام میں عملی پیش رفت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ون ونڈو سروسز کے قیام کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ سرمایہ کاری بورڈ کے تحت ون ونڈو سروسز پورٹل کا قیام سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورٹل انتظامی اور قانونی منظوریوں کے حصول بلکہ صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی میں بھی معاؤنت کرے گا، اس کے لئے متعلقہ محکموں کو دو مرحلوں میں پورٹل میں شامل کیا جا رہا ہے۔

پورٹل میں کاغذی کارروائی اور ڈیجیٹل منظوریاں شامل ہیں،  پورٹل میں وفاقی اور صوبائی محکمے بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی ترقی کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پورٹل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت و مربوط کوارڈینیشن کو یقینی بنایا جائے اور پورٹل کا قیام  و فعالی مقرر کردہ وقت میں یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر