Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاق اور صوبائی حکومت اپنی ذمےداریوں پر کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

وفاق اور صوبائی حکومت اپنی ذمےداریوں پر کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت اپنی ذمےداریوں پر کام کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کے دن کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے، موجودہ صورتحال میں ہمارا متحد ہونا ضروری ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے مل کر کراچی پیکج کا اعلان کیا تھا، کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے، کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کے بیشتر منصوبوں پر پیشرفت ہوچکی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت اپنی ذمےداریوں پر کام کررہی ہے، اورنج لائن کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان کو درپیش خطرات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغان اپنے ملک کے فیصلے خود کریں، سی پیک بننا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے، پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ قوم نے ہمیشہ یکجا ہو کر مسائل اور چیلنجز کا سامنا کیا ہے، قائدکے اصولوں کے تحت پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر