Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کی طویل ترین افغان جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے، جو بائیڈن

Now Reading:

امریکہ کی طویل ترین افغان جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طویل ترین افغان جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا، ہمیں امید تھی کہ افغان فورسز طالبان کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی کمر توڑ دی ہے، 3 لاکھ افغان فوجیوں کو 20 سال تک تربیت دی، کابل سے شہریوں کے انخلاء کا چیلنج مکمل کیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں اب بھی 200 کے قریب امریکی موجود ہیں، ہمارے جو شہری افغانستان سے واپس آنا چاہتے ہیں ان کو ہر صورت واپس لائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سلامتی کونسل نے بھی انخلاء سے متعلق طالبان کو واضح پیغام دیا، امریکیوں کے تحفظ کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن پر عمل کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو جائے گا، کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے میں نے 6 ہزار فوجی بھیجے، طالبان کی باتوں پر نہیں،عمل پر یقین کریں گے، ایک لاکھ افغان باشندوں کو افغانستان سے نکالا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ میں تمام فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں، 31 اگست کے بعد بھی رہتے تو تناؤ میں اضافہ ہو سکتا تھا، جو بھی فیصلہ کریں گے اپنے ملک کے مفاد کو دیکھ کر کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر