Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانئیے! سدھارتھ شکلا کے بارے میں 5 ایسی باتیں جو کوئی نہیں جانتا

Now Reading:

جانئیے! سدھارتھ شکلا کے بارے میں 5 ایسی باتیں جو کوئی نہیں جانتا

گزشتہ روز بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ  شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے۔

خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔

سدھارتھ شکلا کی موت نے ان کے سینکڑوں فینز کو حیرت اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح کی اچانک موت نے یہ بات بھی واضح کر دی ہے کہ آج کی دنیا میں صحت مند انسان بھی موت سےاچانک ہمکنار ہو رہے ہیں۔

Advertisement

آج ہم اپنی اس اسٹوری میں آپ کو سدھارتھ شکلا کے بارے میں چند ایسی باتیں بتائیں گے جو ہو سکتا ہے، آپ نہیں جانتے ہوں۔

آئیے سدھارتھ شکلا کی زندگی پر اک نظر ڈالتے ہیں

12 دسمبر 1980 میں پیدا ہونے والے اداکار سدھارتھ شکلا کی عمر 40 سال تھی، جبکہ وہ اپنی عمر سے کم ہی لگتے تھے۔

سدھارتھ کی فیملی کا تعلق الٰہ باد سے ہے جبکہ ان کی دو بہنیں بھی ہیں۔

سدھارتھ شکلا کو ان کی والدہ اور دونوں بہنوں نے پالا تھا۔ سدھارتھ نے 2020 میں ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ 15 سال پہلے میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا جبکہ والد کے انتقال کے بعد میری والدہ نے ہی مجھے پالا، بڑا کیا، ذمہ داریاں سنبھالی۔

ان کی والدہ ریتا شکلا ایک ہاؤس وائف ہیں جنہیں اپنے بیٹے کے لیے مختلف طریقے کے کھانے بنا کر بے حد سکون ملتا تھا۔

Advertisement

سدھارتھ کا کہنا تھا کہ والدہ نے والد کی وفات کے بعد نہ صرف خود کو سنبھالا بلکہ ہمیں بھی سنبھالے رکھا۔ ہماری پرورش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

سدھارتھ اپنی والدہ سے بے حد پیارت کرتے تھے، یہی وجہ ہے کہ ایک موقع پر انہوں نے والدہ  کا ڈریس جو کہ عموما کمیز شلوار ہوتا ہے، اسے تبدیل کرا کر میک اپ کروایا ، اس تبدیلی کے بعد وہ ایک مخلتف اور خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔

سدھارتھ بھی انہی دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہو گئے تھے، وہ یہ سوچ رہے تھے ک امی اتنی خوبصورت لگ رہی ہیں، جبکہ والادہ کہتی ہیں کہ جب میں نے سدھارتھ کی خواہش پوری کی تو اسے بے حد خوشی ہوئی، جو کہ اس کی آںکھوں سے آنسوں کی صورت میں دیکھی جا سکتی تھی۔

Advertisement

 سدھارتھ کی والدہ کو ان کی بے حد فکر تھی، دوا وقت پرلینا، کیا کھانا صحیح رہے گا، کیا چیز صحت کے لیے خطرناک ہے اور کن چیزوں سے سدھارتھ کو خطرہ ہو سکتا ہے، وہ ہر چیز جانتی تھیں۔

اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سدھارتھ ایک لمحے کو بھی اپنی والدہ سے الگ نہیں ہوئے تھے، جبکہ وہ رئیلیٹی شو بگ باس میں والدہ سے جدا رہے تھے۔

جب والدہ کا خط انہیں بگ باس میں ملا تو وہ اشکبار ہو گئے تھے، والدہ کو یاد کر رہے تھے۔

Advertisement

والدہ نے خط میں بہت سی باتیں لکھی تھیں لیکن جو سب سے اہم بات تھی وہ تھی بیٹے کی صحت۔ والدہ نے پوچھا تھا کہ سدھارتھ تم دوا وقت پر لے رہے ہو، کیا کھانا صحیح کھا رہے ہو، ہم سب گھر میں تمیں بے حد یاد کر رہے ہیں، تم بالکل صحیح کھیل رہے ہو۔

سدھارتھ کا کہنا تھا کہ اگر میں والدہ سے دو منٹ بھی دور رہوں تو میں رونے لگتا تھا، میری والدہ میری بہترین دوست ہیں۔

 سدھارتھ کے بھارتی ڈراموں اور ماڈلنگ کی فیلڈ میں آنے میں بھی ماں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

مقبول ترین ٹی وی ڈرامے بالکا ودھو میں جاندار اداکاری دکھانے پر جہاں ناظرین نے انہیں پسند کیا تھا وہیں ان کی والدہ بھی بہت خوش ہوئی تھیں۔

والدہ جب بگ باس میں بیٹے سدھارتھ  سے ملنے آئی تھی تو وہ افسردہ ہو گئی تھیں، تب سدھارتھ نے والدہ کے چہرے پر دونوں ہاتھ رکھتے ہوئے اور اپنی ماں کی طرف پیار سے دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ ارے آپ کیوں رو رہے ہو۔ آؤ میں آپ کو سب سے ملواؤں پھر ہم دونوں ڈھیر ساری باتیں کریں گے۔

سدھارتھ اپنی والدہ سے شدید محبت کرتے تھے، والد کے بعد والدہ ہی نے انہیں کامیاب شخص بنایا تھا،اس کامیابی کا کریڈیٹ وہ اپنی والدہ ہی کو دیتے ہیں۔

واضح رہےکہ سدھارتھ شکلا کی والدہ نے اپنے بیٹے کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو اتنی جلدی دنیا سے نہیں جانا چاہیے تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر