شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر پاکستان کرکٹ کا آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال پی سی بی کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن 22-2021 کے لیے پاکستان کرکٹ کا آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بن گیا ہے۔
In these unprecedented times, PCB and Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital & Research Centre join hands to ensure proper COVID testing & pandemic protocols during the upcoming cricket season. Welcoming our Official Healthcare Partner @SKMCHlab.
More: https://t.co/c8jgTC3Lae pic.twitter.com/Pk2ZCDQGdgAdvertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 10, 2021
اس پارٹنرشپ کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ اب شوکت خانم ہسپتال کی مدد سے مینز، ویمنز اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے لیے مقررہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اور دیگر پروٹوکولز پر مل کر کام کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پاکستان کو نیوزی لینڈ ، انگلینڈ (مینز اور ویمنز ٹیمیں) ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ، قائد اعظم ٹرافی اور پاکستان کپ فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹورنامنٹس بھی اسی دوران کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے اطمینان اور فخر کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال نے گزشتہ کئی برسوں میں اپنے آپ کو ملک کے ایک بہترین ٹرسٹ کے طور پر منوایا ہے، ۔ یہ ادارہ غریب اور پسماندہ افراد کی خدمت کی غرض سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
وسیم خان نے مزید کہا کہ فلاحی کاموں سمیت شوکت خانم ہسپتال، عالمی معیار کا ہیلتھ کیئر نظام بھی فراہم کرتا ہے، جو آئندہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے دوران ہمارے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
دوسری جانب قائم قام چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت خانم ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ شوکت خانم نے ہمیشہ صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے،۔ کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے اور دیکھا جانے والا کھیل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہم پی سی بی کے آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بننے پر بہت مسرور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے شانہ بشانہ رہا ہے ، چاہے یہ ایج ویریفیکیشن کا عمل ہو، بین الاقوامی ایونٹس کے لیے ایمرجنسی ہیلتھ کوور ، قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے لیبارٹری کی خدمات اور حال ہی میں پاکستان کی ملک یا بیرون ملک سیریز سے متعلق کوویڈ 19 انتظامات کی نگرانی ہو۔
واضح رہے کہ اس طرح کی تشخیصی خدمات سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی لاہور اور پشاور کے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتالوں میں مستحق کینسر کے مریضوں کے علاج پر خرچ ہوتی ہے ، جہاں 75 فیصد سے زائد مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- cricket
- current breaking news in urdu
- Hospital
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- PARTNERS
- PCB
- SHAUQAT KHANUM
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News