Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی جہاں زمین کا ٹکڑا دیکھتے ہیں اس کو اونے پونے بیچ دیتے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

Now Reading:

عمران نیازی جہاں زمین کا ٹکڑا دیکھتے ہیں اس کو اونے پونے بیچ دیتے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران نیازی جہاں مہنگا زمین کا ٹکڑا دیکھتے ہیں اپنے اے ٹی ایمز کو نوازنے کے لیے اس کو اونے پونے بیچ دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نےوالٹن ائیرپورٹ کی نیلامی کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ تمام قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیازی حکومت والٹن ائیرپورٹ کو کل نیلام کرنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے اسٹے آرڈر  کے باوجود عمران نیازی اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے والٹن ایئرپورٹ کی نیلامی کرنے پر تلے ہوئے ہیں،لاہور ہائی کورٹ کے آرڈرز میں واضح طور پر درج ہے کہ یہ زمین متنازعہ ہے اور جب تک اس کی ملکیت کا تعین نہیں کر دیا جاتا تب تک اس کی نیلامی ممکن نہیں۔

عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اس ملک کے سب سے بڑے قبضہ مافیا کے سر غنہ عمران نیازی سن لیں اگر یہ والٹن ائیرپورٹ کی زمین عدالتی احکامات کے برخلاف غیر قانونی طور پر نیلام کی گئی تو ان کے خلاف پرچے کی درخواست دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زمین کے اصل مالکان اور  رہائشیوں کو بے دخل کرکے اور دن دہاڑے سر کاری وسائل استعمال کرکے اس زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے، سرکاری افسران اس غیر قانونی عمل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں ورنہ ان کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ  کا مزید کہنا تھا کہ والٹن ایئرپورٹ کی تاریخی حیثیت ہے اور یہ لاہورکا ایک قدیم ایئر پورٹ ہے جس پر دن دہاڑے ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس اہداف کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر