Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام سے ترقی و خوشحالی کا انقلاب آئے گا،عثمان بزدار

Now Reading:

اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام سے ترقی و خوشحالی کا انقلاب آئے گا،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام سے ترقی و خوشحالی کا انقلاب آئے گا اور نوجوان معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی عامر ہاشمی اوروفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے بڑا اقدام  کیا ہے،لاہور میں ا سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا اصولی فیصلہ  کیا گیا  جبکہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے جوائنٹ ونچر گروپ قائم کرنے کی منظوری  دی ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کے منصوبے پر جلد ازجلد پیشرفت کی ہدایت کی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  آئندہ نسلوں کی معاشی بقاء کے لئے ٹیکنالوجی کا فروغ بہت ضروری ہے -ا سپیشل ٹیکنالوجی زون میں غیر ملکی سرمایہ کارو ں کو تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی زون میں ایگری ٹیک سافٹ ویئر اور دیگر سافٹ پراڈکٹس تیار کئے جا سکیں گے-

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید  کہنا تھا کہ  لاہور کے بعد بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہرو ں میں بھی مرحلہ وار اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کئے جائیں گے ،ٹیکنالوجی بیسڈانویسٹمنٹ کے لئے حکومت پنجاب آسانیاں پیدا کرے گی ۔

اس موقع پر  صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت،اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ،اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر سلیمی، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ سٹریٹجک کمیونیکیشنز حمزہ سعید کزئی اور ڈی جی آئی ٹی عبدالرحیم بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر