Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ٹینس فیڈ ریشن تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی ایف جونیئر ٹیم ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار

Now Reading:

پاکستان ٹینس فیڈ ریشن تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی ایف جونیئر ٹیم ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستان ٹینس فیڈریشن تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی ایف جونئیر ایونٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایف جونیئر انڈر12چیمپئن شپ کاکوالیفائنگ راؤنڈکل سے پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا،چمپئن شپ میں پاکستان،انڈیا،نیپال اور مالدیپ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ٹیم کے کپتانوں،ریفریز اور مینجرز نے شرکت کی،اجلاس میں آئی ٹی ایف کے اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا گیا ،پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے اس  بار ٹیموں کو بھرپور سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پی ٹی ایف کے مطابق ایونٹ کے دوران کورونا ایس او پیز پر ستخی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

Advertisement

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن( پی ٹی ایف) کے مطابق اس لیول کا ایونٹ پاکستان میں ہونا پی ٹی ایف کی کامیابی ہے،اس ایونٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے دوران اس طرح کا انٹر نیشنل لیول کا ایونٹ پاکستان میں ہونا کھیل کیلئے نیک شگون ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن  کے صدر سلیم سیف اللہ   نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی کھلاڑی اس ایونٹ میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کر کے ایشین لیول کے ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر