
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار اور ملیر میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروشی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ڈکیتیوں میں ملوث انتہا ئی مطلوب 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد عامر عرف موٹا، ارسلان عرف مٹھو، رحمن، محمد حمزہ اور دانیال شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ 2016سے پرانا گولیمار میں بدنام زمانہ منشیات فروش کاشف ڈاڈ ا کے منشیات کے اڈے پر کام کر رہے تھے اور ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروشی کے علاوہ پرانا گولیمار میں واقع ماربل مارکیٹ، آٹو گیراج ہوٹل اور مختلف دکانوں سے 10تا15ہزار روپے ماہانہ بھتہ بھی وصول کرتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان بھتہ خوری کے علاوہ مخالف منشیات فروخت کرنے والے افراد پر فائرنگ کر کے انھیں قتل اور زخمی کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان پرانا گولیمار، صدر، لسبیلہ، ناظم آباد، لیاقت آباد اور لالوکھیت کے علاقے میں 300سے زائد چوری، ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں جبکہ ملزمان اس سے قبل متعدد بار پولیس اور رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں اور رہا ہونے پر منشیات فروشی، بھتہ خوری اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں دوبارہ شروع کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن مزیدقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
- 5 ARREST
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- GOLI MAR
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- Malir
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- Pakistan
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- police
- ranjers
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News