Advertisement
Advertisement
Advertisement

محنت اورجذبے سے عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے ،شہباز شریف

Now Reading:

محنت اورجذبے سے عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے ،شہباز شریف
شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری محنت، منصوبہ بندی اور جذبے سے عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ  عوام سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، ووٹ کا حق استعمال کریں خاص کر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے، جھوٹے وعدوں اور دعووں کے بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں، ووٹ ایک امانت ہی نہیں بلکہ آپ کا ایک بہت اہم فیصلہ بھی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ درست یا غلط فیصلے کے اثرات ہوتے ہیں مجھے امید ہے کہ قوم سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کرے گی تاکہ عوامی مسائل حل ہوں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواران  ،کارکنان اور سپورٹرز کو ان کی محنت اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں پورے حوصلے اور جذبے سے میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہوں، ان شاءاللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

Advertisement

شہباز شریف نے  کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام کا پاکستان مسلم لیگ (ن ) پہ اعتماد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جو کامیابی مل رہی ہے عوام کا مسلم لیگ ن پہ بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے عوام کو مبارک دیتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کامیاب امیدواروں کو مبارک دیتا ہوں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ  ٹیم پی ایم ایل این  کےکارکنان ، سپورٹرز اور ووٹرز کو خراجِ تحسین اور مبارک پیش کرتا ہوں ااور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے ۔

 دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے رابطہ ہوا جس میں  شہباز شریف نے اخترمینگل سے ان کے والد سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کی ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سردار عطا اللہ مینگل نے تمام عمر بلوچ حقوق کی جدوجہد کی، سردار عطاء اللہ مینگل ایک بااصول انسان تھے، ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سردار عطاء اللہ مینگل کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

Advertisement

 سردار اختر مینگل نے فون کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر