پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈز میں شامل تمام ارکان اور دو طرفہ سیریز کے لیے اعلان کردہ میچ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں کل بروز پیر کو شام 4:30 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 17،18 اور19 ستمبر کوراولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا ئیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 25،26 اور 29 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب صرف ویکسینیشن کروانے والے افراد کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی، ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے مظور شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا جبکہ اصلی شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ 17 سے 18 سال کے افراد کا کم از کم جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا لازمی ہوگا ۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- اسکواڈز
- بول نیوز
- منفی
- موسم
- نیوزی لینڈ
- پاکستان
- کرونا ٹیسٹ
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
