Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے اپنی تاریخ میں اتنی گندم کبھی امپورٹ نہیں کی، شیری رحمان

Now Reading:

پاکستان نے اپنی تاریخ میں اتنی گندم کبھی امپورٹ نہیں کی، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں اتنی گندم کبھی امپورٹ نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ایوان میں تقریر ہوئی ہے وہ اس بات کی عکاس ہے کہ حکومت کسی ایشو پر سنجیدہ نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکل سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سرے سے ہی نہیں، کہا جارہا ہے کہ پاکستان ریاست مدینہ بننے جارہا ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں اتنی گندم کبھی امپورٹ نہیں کی، 55 فیصد گندم اور چینی تاریخ میں پہلی مرتبہ امپورٹ کی گئی ہے، تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہاں شادیانے بج رہے ہیں، لوگ تو اب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس کے موقعے پر پارلیمان کے باہر بے روزگاروں سے ملنے کوئی نہیں گیا، یو این جی اے وفد میں آپ جا کر نیویارک کی سڑکوں پر ویڈیوز بنارہے ہیں، آپ پاکستان میں بیٹی کو پہلے محفوظ بنائیں نیویارک میں پھر جائیے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہباز شریف نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات کو گہرا صدمہ قرار دے دیا
ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
افغانستان سے منشیات کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سندھ بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر