Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرتگال کی ماڈل نے رونالڈو پر سنگین الزامات عائد کردئیے

Now Reading:

پرتگال کی ماڈل نے رونالڈو پر سنگین الزامات عائد کردئیے

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک مرتبہ پھر سے سنگین اسکینڈل کی زد میں آ گئے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرتگال کی نتاشا روڈ ریگیز نامی ماڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ماضی میں جنسی تعلقات رہے ہیں۔

ماڈل نتاشا نے اسٹار فٹبالرپر سنگیں نوعیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ ماضی میں رونالڈو کے ساتھ رات گزار چکی ہیں۔

 پرتگالی ماڈل نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک بجے کا وقت تھا جب میں نے رونالڈو کو اپنی تصویر ایک لطیفے کے ساتھ شیئر کی ، مجھے یقین نہیں تھا کہ رونالڈو میرے میسج کا ریپلائی کریں گے لیکن 6 بجے کے قریب رونالڈو کا ریپلائی آگیا اور انہوں نے مجھے اپنے اپارٹمنٹ آنے کی دعوت دی۔

ماڈل نے بتایاکہ جب میں رونالڈو کے اپارٹمنٹ پہنچی تو مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا، میں اس وقت گھبرائی ہوئی تھی لیکن رونالڈو نے مجھے کہا کہ میں ان کے اپارٹمنٹ کو اپنا ہی گھر سمجھوں۔

Advertisement

نتاشا روڈ ریگیز نے بتایاکہ رونالڈو کے گھر سے واپس آنے کے بعد مجھے ان کا میسیج بھی موصول ہوا جس میں ان کا کہناتھا کہ انہیں میرے ساتھ وقت گزار کر اچھا محسوس ہوا اور ایک دن ہم دوبارہ ملیں گے۔

پرتگالی ماڈل نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ رونالڈو اب مجھے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بلاک کرچکے ہیں اوران کے اس فعل سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔

نتاشا روڈ ریگیز نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی موجودہ پارٹنر کے ساتھ بھی یہی کریں گے۔

واضح رہے کہ فٹبالررونالڈو پر اس نوعیت کا الزام پہلی مرتبہ نہیں لگا بلکہ اس سے قبل بھی امریکی خاتون اور سابقہ ٹیچر کیتھرین مے یورگا کی جانب سے رونالڈو پر  ریپ  کا الزام عائد کیاجاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر