Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے حیدرآباد میں جنگل کا قانون نافذ کردیا ہے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

سندھ حکومت نے حیدرآباد میں جنگل کا قانون نافذ کردیا ہے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ  سندھ حکومت نے حیدرآباد میں جنگل کا قانون نافذ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے حیدرآباد میں جنگل کا قانون نافذ کردیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حیدر آباد کو پیپلز پارٹی نے اپنے لوگوں کے حوالے کردیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں منشیات عام ہے،ایس ایس پی تو تبدیل ہوگئی لیکن سسٹم ابھی بھی وہی ہے جبکہ سندھ حکومت نے ہماری تعلیم اور صحت کو بھی تباھ کردیا ہے۔

 حلیم عادل شیخ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ 13 سالوں میں سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیم کو تباہ کر دیا ہے اور بچوں کی فیسیں، کتابوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا  کہ حیدرآباد کے لوگ گٹر کا پانی پی رہے ہیں، گندا پانی پھلیلی نہر میں ڈالا جا رہا ہے جبکہ سیاسی مخالفین کو تنگ کیا جاتا ہے اور پولیس گردی  بھی کی جاتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی کے بارے میں سماعت ہوئی ہے، سندھ حکومت کے مؤقف پر افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کے لئے 11 سو ارب میں سندھ حکومت نے ساڑے چار سو ارب خرچ کرنے تھے، وفاقی حکومت نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے، کراچی کے نالوں سے 11 ہزار ٹن کچرا اٹھا لیا گیا، 54 کلومیٹر کی آر سی سی وال بننی ہے، 48 کلومیٹر روڈ بنایا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ نالوں کے اردگرد بحالی کے کام میں نقصانات پر این ڈی ایم اے نے سندھ حکومت کو رقم ادا کر دی ہے، 11 سو ارب میں وفاقی حکومت نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے، کراچی کے تین بڑے نالے محمودآباد نالا، گجر نالا اور کورنگی کے نالوں کی صفائی مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انکروچمنٹ متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے رقم ادا کی جاچکی ہے، سندھ حکومت نے کے ایم سی کے 500 نالے ڈی ایم سے کے 54 نالے صاف نہیں کیے ہیں، ابھی تک سندھ حکومت کہہ رہی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے 446 ارب ملیں تو کام کریں گے، سندھ حکومت کے بیان پر کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے جو ان کو نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں، کے فور منصوبے کا افتتاح ہورہا ہے، 55 کلومیٹر پر فریٹ کوریڈور بننے جارہا ہے۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا تھا کہ کے سی آر منصوبے کے شروعات ہورہی ہے، گرین لائن منصوبہ بھی مکمل ہوچکا ہے 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر