Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج کا دن پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے اتحاد سے تاریخی فتح کا پرمسرت دن ہے، شہبازشریف

Now Reading:

آج کا دن پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے اتحاد سے تاریخی فتح کا پرمسرت دن ہے، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے اتحاد سے تاریخی فتح کا پرمسرت دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمارے سر اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ اس نے ہمیں کئی گنا بڑے دشمن پر فتح عطا فرمائی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 1965 میں آج کے دن قوم نے بے مثال یک جہتی سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی تھی ، ہماری بہادر افواج نے زمین، فضاءاور سمندروں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور غازیوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمارے لیے مثال ہے کہ اگر قوم یک جان اور متحد ہو تو ہر مشکل، ہر دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے، ہماری   بحری افواج نے عزم وہمت ، پیشہ وارانہ قابلیت اور شجاعت کے روشن باب رقم کیے ہیں۔

Advertisement

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے شہریوں نے جس جذبے، جوش اور وطن کے لیے ایثارو عظیم محبت کا ثبوت دیا ہے  وہ قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا کر نوازشریف نے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا اور دنیا میں سربلند کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی بنائی ہوئی موٹر وے آج دفاع وطن کے عظیم مقصد کے لیے بھی بروئے کار آرہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر