Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ، دل کی دھڑکن کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ ٹی شرٹ

Now Reading:

سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ، دل کی دھڑکن کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ ٹی شرٹ

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں آئے دن نت نئی ایجادات متعارف ہورہی ہیں ، جن کی بدولت  زندگی کئی گنا آسان ہو گئی ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا سے ایک نئی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ امریکی سائنسدانوں نے دل کی دھڑکنوں کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ ٹی شرٹ تیار کر لی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے ٹی شرٹ کی تیاری کے لیے لچکدار کان نینو فائبر کا استعمال کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ٹی شرٹ نہ صرف دھڑکنوں کی نگرانی کرتی ہے بلکہ ان کا کئی گھنٹوں تک کا ریکارڈ بھی محفوظ کرلیتی ہے۔ اسمارٹ شرٹ کی تیاری میڈیکل سائنس کے لیے ایک اہم کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اسمارٹ ٹی شرٹ کی تیاری کے ذریعے مستقبل میں بڑے بڑے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور انسان دل کی بیماری سمیت متعدد مسائل سے وقت سے قبل آگاہ ہوسکے گا۔

رائس یونیورسٹی کے محققین کی قیادت میں متعدد امریکی یونیورسٹیز کے اشتراک سے اسمارٹ شرٹ کی تیاری میں 2 سال کا عرصہ لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ایسا دھاگا تیار کیا جسے نینو میٹر کی سطح تک باریک اور لچک دار کابن کے ریشوں کو لپیٹ کر موصل بنایا گیا جو شرٹ کی تیاری میں استعمال ہوا۔

خوردبینی سطح پر بال سے باریک 22 مائیکرو میٹر کے 7 کاربن ریشوں سے بنائے گئے 3 بنڈلز کو دھاگے کی تیاری میں استعمال کیا گیا جسے اسمارٹ شرٹ کے ساتھ سی کر ایک رضا کار کو پہنایا گیا۔

محققین نے بجلی کے موصل یہ دھاگے آرام دہ اور پائیدار قرار دئیے اور دھڑکنوں کی مسلسل نگرانی کے باوجود اسمارٹ شرٹ پہلی بار پہننے والے رضا کار کو بے چینی محسوس نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر