Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول زرداری کی عثمان بزدار پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

بلاول زرداری کی عثمان بزدار پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، فیاض الحسن چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری بھٹو  کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار تین سال میں سندھ کے سابقہ وزیر اور موجودہ وزیرِ اعلیٰ سے آگے نکل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بزدار کا پنجاب ہر شعبے میں سندھ سے کئی گنا آگے ہے۔

فیاض الحسن چوہا ن کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری بچہ ہے، من کا کچا ہے اور بچپن سے کرپشن اور منی لانڈرنگ میں پکا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے زیرِ تربیت بلاول زرداری نے چھوٹی عمر میں بڑی کرپشن کے گر سیکھے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی باشعور عوام بلاول زرداری کو آتے ہی آئینہ دکھا چکی ہے،پیپلز پارٹی اور بلاول کی پنجاب میں مقبولیت کا اندازہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے لگایا جا سکتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار شاذ و نادر ہی نظر آ رہے ہیں،پنجاب فتح کرنا تو دور کی بات،پلز پارٹی پنجاب کی سیاست میں داخل بھی نہیں ہو سکتی۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی لازوال پرفارمنس سے عوام کے دل جیتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری اپنی بے مثال کرپشن سے عثمان بزدار کی جگہ لینے کا خام خیال دل سے نکال دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر