Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا

Now Reading:

پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی نے پیر کے روز گورننگ باڈی اجلاس طلب کرلیا ہے جہاں کل  رمیز راجہ گورننگ باڈی سے ووٹ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کے چیئرمین کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ کل دوپہر کو میڈیا سے بھی گفتگو بھی کرینگے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے پی سی بی کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی تھی ، جس میں کھلاڑیوں  کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ مقامی کوچز ہماری کمزوریاں ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement

ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ مقامی کوچز ہر زاویے سے چیزوں کو دیکھنے کی بجائے بہت جلد نتیجہ اخذ کرلیتے ہیں اور کھلاڑی ان کے ساتھ اپنے مسائل پر بات کرنے سے گریزاں ہوتے ہیں۔

کھلاڑیوں کی طرف سے اٹھائے گئے نکات میں سے ایک مقامی کوچز کا رویہ تھا اور خاص طور پر وہ کس قدر جلدی نتیجہ اخذ کرنے والے ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کو لگتا ہے کہ مقامی کوچ ان کی کمزیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کی بجائے کمزوریوں کو ان کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر