Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب لوگوں پر بڑے بڑے الزامات عائد کر کے انکی پگڑیاں اچھالتا ہے،سلیم مانڈوی والا

Now Reading:

نیب لوگوں پر بڑے بڑے الزامات عائد کر کے انکی پگڑیاں اچھالتا ہے،سلیم مانڈوی والا
سلیم مانڈوی والا

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب لوگوں پر بڑے بڑے الزامات عائد کر کے انکی پگڑیاں اچھالتا ہے، لیکن کچھ ثابت نہیں کر پاتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پلی بارگین کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا   ان کا کہنا تھا کہ نیب کو پلی بارگین کی درخواست  کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں، نیب کو پلی بارگین کی کوئی درخواست دی نہ ہی درخواست دینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

سلیم مانڈوی والا  کا کہنا تھا کہ نیب اور خصوصاً ڈی جی عرفان منگی میرے خلاف پلی بارگین کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں میرے خلاف کیسز جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں جن کا قانون کے مطابق مقابلہ کرتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے کیسزبڑے واضح ہیں  نیب کو کچھ حاصل نہیں ہوا تو اب جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، نیب کے خلاف اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہوں۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ نیب ایک کرمنل اور بلیک میلنگ کا ادارہ بن چکا ہے، نیب تمام ادارو  سے خود کو بالا تر سمجھتا ہے،نیب نے سپریم کورٹ کے احاطے سے شخص کو گرفتار کرکے توہین عدالت کی ہے۔

Advertisement

 سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ عرفان منگی کی معافی کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے، سپریم کورٹ کو نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلیک میلنگ کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔

 سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی بلیک میلنگ کے خلاف چیئرمین نیب اور عرفان منگی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر