Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی نے پاکستان کی فتح کو فنٹاسٹک قرار دے دیا

Now Reading:

شاہد آفریدی نے پاکستان کی فتح کو فنٹاسٹک قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کو فنٹاسٹک قرار دید یا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے میچ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ شرکت کی جہاں شائقینِ کرکٹ اْنہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

اس موقع پر مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جوکہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں لی گئی تھیں۔

ان تصاویر میں شاہد آفریدی کے ہاتھ میں کافی کا کپ موجود ہے اور اْنہوں نے کافی پیتے ہوئے میچ انجوائے کیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاجواب فتح، لاجواب کافی، لاجواب ماحول اور میری لاجواب ٹیم۔

انہوں نے لکھا کہ میں پاک افغان میچ اور آصف علی کی فینیشنگ سے بہت لطف اندوز ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا یا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر