Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردار سکندر حیات نے ہمیشہ حق کی سیاست کا علم بلند رکھا، فواد چوہدری

Now Reading:

سردار سکندر حیات نے ہمیشہ حق کی سیاست کا علم بلند رکھا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سردار سکندر حیات نے ہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد چودھری نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سردار سکندر حیات نے بطور وزیر اعظم اور صدر آزاد کشمیر جموں کشمیر کے حق اور بھارت کے ریاستی بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے مزید کہا کہ سردار سکندر حیات نے ہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔

دوسری جانب  صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی وفات پر افسوس  کا اظہار  کرتے ہوئے  کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، سردار سکندر حیات کی تحریک آزادی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں بعد بھی پر نہیں ہو سکتا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا  کہ سردار سکندر حیات خان کی نا گہانی موت ایک عظیم سانحہ ہے، سردار سکندر حیات خان نے ریاست کے عوام کی جو خدمت کی وہ ناقابل فراموش ہے۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان سالار جمہوریت آذاد کشمیر کے  قدآور سیاسی رہنماء تھے،انہوں نے حقیقی معنوں میں ریاست کی خدمت کی۔

 سردار تنویر الیاس کا یہ بھی کہنا تھا کہ سردار سکندر حیات خان کے  کوچ کر جانے سے ریاست ایک سائبان سے محروم ہو گئی، مرحوم کی ہمارے درمیان موجودگی ہماری خوش بختی تھی۔

  تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہسردار سکندر حیات خان نے ملکی سلامتی اور عوامی خدمت میں منفرد کردار ادا کیا، سردار سکندر حیات خان کی خدمات کو پوری قوم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل   آزاد کشمیر کے سابق صدر اوروزیراعظم سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے۔

Advertisement

سردار سکندر حیات خان کچھ عرصے سے بیمار تھے، سکندر حیات حالیہ انختابات میں ن لیگ چھوڑکر مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین وزیر اعظم رہے ہیں اور انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے۔

 سردار سکندر حیات کی ولادت 1 جون 1934ء کو ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر میں ہوئی۔ ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر