
سیلیبریٹی پریمیئر لیگ(سی پی ایل) پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث سیلیبریٹی پریمیئر لیگ کا فائنل تاخیر کا شکار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کالے بادلوں نے جڑواں شہروں کو اس وقت اپنی لپیٹ میں لیاہوا ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کو گراؤنڈزمین نے کوورز سے ڈھک دیا ہے۔
سیلیبریٹی پریمیئر لیگ کا فائنل 3:30 بجے شیڈول تھا ،سیلیبریٹی پریمیئر لیگ کا فائنل نووا اسلام آباد اور راولپنڈی اسٹارز کے مابین آج شیڈول ہے۔
فائنل میچ کے ساتھ ساتھ گلوکار عاصم اظہر اور عائمہ بیگ کا کانسرٹ بھی شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News