Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے کردار ادا کرے، سیکرٹری خارجہ

Now Reading:

عالمی برادری افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے کردار ادا کرے، سیکرٹری خارجہ
سہیل محمود

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کیلئے کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے نیٹو وفد کی ملاقات ہوئی ہے ، نیٹو وفد کی قیادت نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفانو پونٹیکورو نے کی۔

 ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے وفد کو پائیدار اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا جبکہ سہیل محمود نے افغانستان سے غیر ملکی انخلاء مشن میں پاکستان کے کردار بارے بھی آگاہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کیلئے کردار ادا کرے۔

  ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں اسٹیفانو پونٹیکورو نے پاکستان کی طرف سے نیٹو اتحادیوں کے انخلاء میں مدد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفانو پونٹیکورونے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نیٹو نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ نیٹو نمائندے نے بالخصوص غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء آپریشنز اور خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا  مزیدکہنا تھا  کہ  نیٹو نمائندے نے افغانستان کے معاملے پر نیٹو ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برداری کو افغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکمران 9 مئی کے پیچھے چھپ کر اپنی سیاست کر رہے ہیں، شبلی فراز
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر