Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ،پاکستان کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ،پاکستان کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے  131 رنز کا ہدف سولویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان بابر اعظم نے 50 رنز کی بہترین اننگ کھیلی اور جیت میں اہم کردار  ادا کیا۔

فخر زمان 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،شعیب ملک14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، محمد رضوان 13 اور محمد حفیظ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  ہیڈن والش جونئیر نے 2 جبکہ روی رمپاؤل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کرتے ہوئے 130 رنز بنائے۔

Advertisement

ہیٹ مائر نے 28، پولارڈ 23، کرس گیل 20، سیمنس18، پوران 13 جبکہ چیس نے 9 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی،حسن علی اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر