Advertisement
Advertisement
Advertisement

ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقے سے منایا جائے، گورنر سندھ

Now Reading:

ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقے سے منایا جائے، گورنر سندھ
گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقے سے منایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاﺅس میں بھی لنگر عام شروع کیا گیا ہے، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقے سے منایا جائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے دنیا میں امن، محبت اور پیار کا پیغام دیا، اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دوبارہ لوگ اس پیغام کو پڑھیں اور اس پر بات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس میں لنگر 19 اکتوبر تک جاری رہے گا، گورنر ہاﺅس کا گیٹ عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، لوگ جوق در جوق لنگر میں شرکت کررہے ہیں، 22  اکتوبر کو سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا گورنر ہاﺅس میں انعقاد کررہے ہیں، علماء مشائخ ، مفتیان ، اور گدی نشینوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام گورنر ہاﺅسز اور تاریخی عمارتوں کو سجا دیا گیا ہے، ہماری لئے محمد ﷺ کی ذات سے بڑکر کچھ بھی نہیں ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت بحران کا شکار ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے، وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو سنبھالا، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا لیکن اس حساب سے یہاں مہنگا نہیں ہونے دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر