Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، دوسرا مرحلہ ہفتے سے متحدہ عرب امارات میں شروع گا

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، دوسرا مرحلہ ہفتے سے متحدہ عرب امارات میں شروع گا

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی جنگ کا دوسرا مرحلہ کل ہفتہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع گا۔

تفصیلات کے مطابق سپر12مرحلے کے پہلے روز 2میچز کھیلے جائیں گے ،پہلے میچ میں گروپ1میں شامل آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے مابین میچ ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ بھی گروپ1میں شامل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ گروپ2میں شامل پاکستان اور بھارت کے مابین اتوار کو شام7بجے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا ،بنگلہ دیش نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں نے سپر12مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔

ایونٹ سے قبل پاکستان نے2وارم اپ میچز کھیلے ،پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

26اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم،29اکتوبر کوپاکستان بمقابلہ افغانستان، دبئی،2نومبر کو پاکستان بمقابلہ اے ٹو ابوظہبی،7نومبر کو پاکستان بمقابلہ بی ون،شارجہ میں کھیلا جائیگا۔

10نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی،11نومبر کو دوسرا سیمی فائنل دبئی جبکہ 14نومبرکوفائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

 فاتح ٹیم کو 16لاکھ ڈالرز ملیں گے، رنرز اپ 8لاکھ جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیمیں چار چار لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔

ٹیموں کے گروپ میچز جیتنے کی رقم علیحدہ ہوگی، اگر پاکستانی ٹیم گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ جیتتی ہے تو وہ 32 کروڑ روپے کمالے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر