Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیت کا جشن بہت منالیا اب اگلے میچز پر فوکس ہونا چاہیے، وسیم اکرم کی کھلاڑیوں کو ہدایت

Now Reading:

جیت کا جشن بہت منالیا اب اگلے میچز پر فوکس ہونا چاہیے، وسیم اکرم کی کھلاڑیوں کو ہدایت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیت کا جشن بہت منالیا اب اگلے میچز پر فوکس ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیم کا اس میچ کے بعد مائنڈ سیٹ تبدیل ہوا ہے، بھارت کے خلاف جیت سے پتہ چلتا ہے ہمارے لڑکوں میں صلاحیت ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اپنی پرفارمنس سے تمام اندازے کوغلط ثابت کردیا ہوسکتا ہے کہ وزیر اعظم کی ٹپس یقینی طور پر کھلاڑیوں کے کام آئے ہونگے۔
انکا کہنا تھا کہ محمد رضوان تسلسل کے ساتھ پر فارم کر رہا ہے، رضوان ایک زبردست ٹیم مین ہے، اس نے ٹیم کو متحد کر کے رکھا ہوا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین شاہ دنیا کے نامور بالرز میں شامل ہو چکا ہے، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باولنگ کی اس کو مزید کام کرنا ہوگا۔

Advertisement
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشن میں ٹاس کا کردار اہم ہے، ٹاس جیتنا ہارنا کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ابھی بڑے میچز باقی ہیں جیت کا جشن بہت منالیا اب اگلے میچز پر فوکس ہونا چاہیے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز میں پاکستان کا ریکارڈ بہتر ہے، ورلڈ کپ میں کمی تھی وہ بھی پوری ہوگئی، دعا ہے کہ پاکستان فائنل میں پہنچنے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر