Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے 7 شہروں میں آج ڈبل سواری پر پابندی

Now Reading:

سندھ کے 7 شہروں میں آج ڈبل سواری پر پابندی
ڈبل سواری

کراچی: چپ تعزیہ کے جلوسوں پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سندھ صوبے کے 7 بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ، خیرپور اور شہید بینظیر آباد میں لگائی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ آج چپ تعزیوں کے جلوس نکالے جائیں گے،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ شہادتِ امام حسن عسکری کے موقع پر چپ تعزیے کا پہلا مرکزی جلوس صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

ذرائع کے مطابق جلوس کے لیے ایم اے جناح روڈ کو گرو مندر سے ٹاور تک اور دیگر متعلقہ سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کی گئی تھیں۔

جلوس کے راستوں کو واٹر ٹینکرز اور رکاوٹیں لگا کر سیل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کےلئے پولیس کی بھاری نفری بھی جلوس کی گزر گاہوں پر تعینات کی گئی تھی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چپ تعزیئے کے جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہونے کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا تھا۔

 چپ تعزیئے کا دوسرا جلوس بعد نمازِ ظہرین ناظم آباد سے برآمد ہو کر مارٹن روڈ شاہ نجف امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

Advertisement

دوسرے جلوس کے دوران ناظم آباد سے لسبیلہ جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی، جبکہ لسبیلہ سے تین ہٹی نشتر روڈ تا سینٹرل جیل مارٹن روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر