Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر کو سیاحوں کے لئے حقیقی جنت بنائیں گے، تنویر الیاس

Now Reading:

آزاد کشمیر کو سیاحوں کے لئے حقیقی جنت بنائیں گے، تنویر الیاس

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس  نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو سیاحوں کے لئے حقیقی جنت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینئروزیر سردار تنویر الیاس  نے دورہ پونچھ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے تاریخ ساز منصوبے کیلئے ماہرین کے ہمراہ چار مقامات دیکھ لئےہیں،حکومت آزاد کشمیر  سیاحت کے نئے منصوبوں کیلئےلاجسٹک سمیت جملہ معاونت فراہم کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر نے کہا  کہ عمران خان کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں ماڈل ٹورازم ٹاون قائم کیا جائے گا۔

  تنویر الیاس  کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبہ میں لانگ ٹرم منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینئروزیر سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت  میں سر مایہ کاری کرنے والوں کو اسپیشل اکنامک زون بنا کر دیں گےاور آزاد کشمیر کو سیاحوں کے لیئے حقیقی جنت بنائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد کشمیر کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، میرپور میں ہمارے امیدوار یاسر بہت مضبوط ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر نے کہا تھا کہ ہمارے کارکنان نے اپنی جان دے کر الیکشن چوری کرنے کا راستہ روکنے کی کوشش کی ، پاکستان تحریک انصاف کارکنان کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے ، جیالا ازم صرف پیپلز پارٹی میں تھا لیکن کارکن اب مایوس ہیں۔

تنویر الیاس نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے دیکھا کہ کیسے پیسہ باہر گیا ، پیسہ ٹرکوں اور لانچوں کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا گیا ، زرداری صاحب کہتے ہیں ریڑھی والوں کا قصور ہے کہ اس کے اکاؤنٹ میں پیسے آگئے۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بہت پر آسائش زندگی چھوڑ کر سیاست میں آئے ، پورے مغرب میں صرف ایک پاکستانی سیاستدان کی پہچان ہے وہ عمران خان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش
کسان کیلئے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، مریم نواز
کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
معاشی ٹیم کے ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات
وزیراعظم کا دورہ آزاد جموں و کشمیر
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات؛ صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر