Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا مقصدکرکٹ کی دیوانی قوم کے لئے  کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا، وسیم خان

Now Reading:

میرا مقصدکرکٹ کی دیوانی قوم کے لئے  کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ میرا مقصد 22 کروڑ  کرکٹ کی دیوانی قوم کے لئے کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بطوربرٹش پاکستانی اور سابق کرکٹر3 سال قبل پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مستعفٰی ہونے کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد 22کروڑ کرکٹ کی دیوانی قوم کیلئیے کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا لیکن بد قسمتی سے پاکستان کرکٹ کے ساتھ میرا سفر ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی،کرائسز سے نمٹنیے کے لئے  راتوں کو جاگ کر کام کیا اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایماندارانہ طور پر فیصلے کرنے کی کوشش کی۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میری روح میں گھل مل گئی ہے اور پاکستانی فینز کی محبت اور سپورٹ کے علاوہ میں کچھ مس نہیں کروں گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے میں نے پاکستانی عوام کی خدمت کی ، پاکستان لوگوں سے پیار کرنے والا ملک ہے۔

پاکستان کر کٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ چند ہفتوں بعد میں لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوجاؤں گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وسیم خان نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو استعفٰی پیش کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
ورلڈکپ سے قبل معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر