Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن کے بہتان لگانے والے لیکس میں نام آنے پر خاموش ہیں،سربراہ عوامی نیشنل پارٹی

Now Reading:

کرپشن کے بہتان لگانے والے لیکس میں نام آنے پر خاموش ہیں،سربراہ عوامی نیشنل پارٹی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ دوسروں پر کرپشن  کے بہتان لگانے والے لیکس میں نام آنے پر خاموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خود کرپشن میں ملوث حکومت کا پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کا اعلان مضحکہ خیز ہے، ووٹ چوری کرکے پاکستان پر مسلط سلیکٹڈ وزیر اعظم کا احتساب بھی سلیکٹڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تحقیقات کا اعلان کرنا اپنے ساتھیوں کو بچانے کی ایک بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں، پانامہ لیکس اور آف شور لیکس میں بھی سب سے زيادہ پی ٹی آئی اور انکے اتحادی اراکین کے نام تھے۔

اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ  تحقیقات کے نام پر صرف زبانی جمع خرچ سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ،ملائیشیا اور دبئی میں جائیدادوں کو بنیاد بنا کر سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل اے این پی ہی کا کیا گیا ان جائیدادوں کو ثابت کرنا تو دور آج تک اے این پی کے کسی ایک کارکن پر ایک آنے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کی جا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ  عوامی نیشنل پارٹی آج بھی میدان میں کھڑی ہے اور احتساب کیلئے تیار ہے، نیب تحریک انصاف کی چھتری تلے آنے والوں کو فرشتہ جبکہ دیگر کو گناہنگار قرار دے دیتی ہے ۔

Advertisement

اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پنڈوراپیپرز کی تحقیقات کیلئے ایک بااختیار کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے جو متعین وقت کے اندر تحقیقات مکمل کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں لیکن پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اور امیر وغریب کے لئے قانون کے الگ الگ معیار ہیں۔

اسفند ولی یار کا کہنا تھا کہ  پنڈورا پیپرز میں شامل سیاستدانوں، سابق فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر کیا کرپشن ہوگی کہ حکومت نے مالیاتی اداروں سے ایسے معاہدے کئے ہیں جس کا سارا زور عوام سے نکالا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ چند  دن پہلے عوام پر پٹرول بم گرایا گیا جبکہ آج بجلی مہنگی کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیاہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند ولی یار خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور بے روزگاری کو قابو کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر