Advertisement
Advertisement
Advertisement

پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بلوچستان میں سیاسی بحران ہے، آغا حسن بلوچ

Now Reading:

پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بلوچستان میں سیاسی بحران ہے، آغا حسن بلوچ

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بلوچستان میں سیاسی بحران ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات  رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بلوچستان میں سیاسی بحران ہے، سیاسی بحران کی وجہ سے بلوچستان کی عوام متاثر ہو رہی ہے۔

رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ کا کہنا تھا کہ باپ کے ناراض ارکان کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اکثریت کھو چکے ہیں مگر جانے کو تیار نہیں، سابق جمہوری دور میں بلوچستان کے لوگوں کو لاپتہ کیا جاتا تھا، تحریک عدم اعتماد جمہوری طرز عمل ہے، ایوان میں تحریک عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے، المیہ ہے کہ بلوچستان میں ایم پی ایز لاپتہ ہوگئے ہیں، ممبران بلوچستان اسمبلی کے لاپتہ ہونے پر تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ایک شخص کو بچانے کے لئے ایم پی ایز کو لاپتا کیا جا رہا ہے، بلوچستان کی خواتین ارکان اسمبلی کو بھی لاپتہ کیا گیا ہے، بلوچستان میں طاقت کے زریعے تحریک عدم اعتماد کو روکا جا رہا ہے، کیا بلوچستان کے لوگوں کو اپنی رائے دینے کا حق نہیں ہے؟ ارباب اختیار عسکری طاقت بلوچستان کے حالات کو سمجھیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ 34 سے 35 ایم پی ایز اسپیکر بلوچستان کے گھر محسور ہو کر رہ گئے ہیں، ہم بلوچستان کے باسی ہیں ہمیں بھی پاکستان کے شہری طور پر اپنی مرضی زندگی گزارنے کا حق رکھتے ہیں، ایسے طرز عمل سے آپ نہیں کہہ سکتے کہ بلوچستان میں جمہوریت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر