کراچی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جس میں اسمگلنگ میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے41 پیکٹس میں50 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے 50 کلو سے زائد چرس برآمد 22 وہیلر ٹرالر قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کی شناخت فیض حمید ولد محمد زمان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مفرور ملزمان کی شناخت کریم ولد موسی جان اور ادریس خان ولد روزی خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اس ضمن میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضٰی نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 50 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لی گئی ہے اور ملزم کے خلاف کارروائی ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ نے کی ہے جبکہ دوران انٹیروگیشن ملزم کے انکشافات سے مفرور ملزمان کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضٰی نے مزید کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News