Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے وزیر نجکاری اور مشیر خزانہ کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم سے وزیر نجکاری اور مشیر خزانہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین کی کی ہونے والی ملاقات میں خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو خسارے میں چلنے والے سرکاری یونٹس کی نجکاری کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نجکاری کے عمل سے زیادہ سے زیادہ مخصولات حاصل کرنے کے لئے نہ صرف یونٹس کی فروخت بلکہ ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈی آن کموڈٹیز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا تھا جس میں وزیرِ اعظم کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام پر پیش رفت اور حتمی شکل سے آگاہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے سبسڈی کی تکمیل کو جلد یقینی بنانے اور عوام میں اس کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ہدایات دیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں ، حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، براہِ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ، حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا نے کی کوشش کر رہی ہے ، بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے اثر کو مقامی سطح پر منتقل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں مشیرِ خزانہ شوکت ترین ، معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور منیر احمد خان نے شرکت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر