Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

Now Reading:

پاکستانی ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی ٹیم کو بھارت سے میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کا 10 وکٹوں سے انڈیا سے میچ جیتنا قابل فخر کارنامہ ہے۔

اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے، آج کے میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے جیت کی ابتداء اپنے حریف ملک بھارت سے جیت کر کی ہے جس پر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔

Advertisement

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی آج کے میچ میں کارکردگی شاندار رہی، میری نیک خواہشات ٹیم پاکستان کے ساتھ ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے مگر جیت کا کریڈٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو جاتا ہے۔

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے،پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ، بھارتی  بیٹسمینوں کا آغاز ہی مایوس کن تھا،بھارتی اوپنر شاہین شاہ آفریدی کے سامنے بے بس نظر آئے۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز بنائے،کپتان ویرات کوہلی  نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 57 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ریشابھ پانٹ 39،سوریا کمار یاداو اور ہاردک پانڈیا نے 11،11 رنز بنائے،رویندر جڈیجا،13 جبکہ تجربہ کار بیٹسمین روہٹ شرما صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کسان کیلئے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، مریم نواز
کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
معاشی ٹیم کے ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات
وزیراعظم کا دورہ آزاد جموں و کشمیر
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات؛ صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر