Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی سی بی نے فوری طور پر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے حکم دے دیا

Now Reading:

چیئرمین پی سی بی نے فوری طور پر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے حکم دے دیا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی جانب سے فوری طور پر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجا نے بورڈ ملازمین سے دو روزقبل عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا تھا جہاں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا ہے کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے کیسے اخراجات کم کیے ہیں۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں، دو کے بجائے ایک کپ چائے پئیں،  دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں اور اے سی کا کم استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو ہم سب کے رہنے کا جواز نہیں ہے۔

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کام کرنا ہے اور اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہے کیونکہ میرا فوکس صرف کرکٹ ہے، ہمیں کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت کام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں ڈائریکٹرز سے لیکر لوئر اسٹاف اور گراونڈ اسٹاف تمام ملازمین موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر