ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف پہلے میچ کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہمارا گروپ ٹف ہے اور ہماری نظر ایک وقت میں ایک میچ پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ہوا وہ افسوسناک ہے، اسے تبدیل نہیں کر سکتے، پاکستان کے ساتھ ہمارے کھلاڑیوں نے بھی کھیلنے کا موقع مس کیا ہے۔
گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری میں ہیں اور پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ کریں گے، چھ سے سات ٹیمیں ورلڈ کپ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گزشتہ ماہ پاکستان آئی تھی لیکن پہلے ون ڈے سےکچھ دیر قبل بلیک کیپس نے سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News