Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے چیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین نیب برقراررہیں گے، فروغ نسیم

Now Reading:

نئے چیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین نیب برقراررہیں گے، فروغ نسیم
فروغ نسیم

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نئےچیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین نیب برقراررہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور فواد چودھری کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں۔ چیئرمین نیب کی تعیناتی صدر مملکت نے مشاورت کے بعد کرنی ہے اور اگر  مشاورت پر اتفاق رائے نہیں ہوا تو ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائیگی۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ ہم نے موجودہ قانون میں سے ناقابل توسیع کا لفظ ختم کر دیا ہے، نئے چیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیرمین عہدے پر رہیں گے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ چیئرمین نیب کے لیے لفظ نان ایکسٹینڈایبل کو تبدیل کیا ہے، چیئرمین نیب کے مس کنڈکٹ کی شکایت پر کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل کرے گی۔

وزیر قانون کا  یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر قانون  نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل کا دنیا بھر میں ایک بہت بڑا کردار ہوتا ہے، پراسیکیوٹر نیب کے لیے پرانے اور نئے تمام نام زیر غور آئیں گے۔

Advertisement

 فروغ نسیم نے کہا کہ نظام کی شفافیت کے لیے پراسیکیوٹر جنرل اہم کردار ادا کرتا ہے، پراسیکیوٹر جنرل ملزمان کے آرٹیکل 10 اے سمیت تمام آئینی حقوق کو مدنظر رکھے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ نیب قانون کے معاملے پر اپوزیشن نے ہمارے ساتھ بڑی سیاست کی، بدقسمتی سے بیوروکریسی کے معاملے پر اپوزیشن آڑے آگئی۔

 فروغ نسیم  کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نیب کی ترامیم میں اپنی  34ترامیم لے آئی، اپوزیشن سیاست میں پڑ گئی اور عمران خان صاحب کا موڈ بھی بدل گیا۔

وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ضمانت کا اختیار احتساب عدالتوں کو دیا جارہا ہے۔ڈسٹرکٹ جج یا ریٹائرڈ جج احتساب عدالت کا جج بن سکے گا، احتساب عدالتوں میں جج متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے مشورے سے لگایا جائےگا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مشاورت کرنا چاہتی ہے تو اپنا لیڈرتبدیل کریں۔ وزیراعظم چیئرمین نیب کے معاملے پرشہبازشریف سے مشاورت نہیں کرینگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے چور سے پوچھ کرتھانیدارلگائیں ، نیا جو مجوزہ قانون ہے وہ صدر مملکت سائین کریں گے تو قانون بنے گا ، چیئرمین نیب اور خدوخال کے حوالے سے فروغ نسیم بتائیں گے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری ایک چھوٹا سا پوائنٹ ہے ترمیم میں بہت کچھ ہے ، ترمیم میں ٹیکسیشن کے معاملے کو ایف بی آر بھیجا جا رہا ہے ، ٹیکسیشن کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار سے نکالا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے آرڈیننس میں اپوزیشن نے ہم سے بہت بڑی سیاست کی ، چیف جسٹس گلزار احمد کا قوم کی طرف سے شکریہ  ادا کرتا ہوں ججز تقرری کے حوالے سے ترمیم کیلئے سپورٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر