Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ صحت کی کاوشوں اور عوام کے تعاون سے کورونا کیسز میں بتدریج کمی

Now Reading:

محکمہ صحت کی کاوشوں اور عوام کے تعاون سے کورونا کیسز میں بتدریج کمی
corona

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کیئر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی کاوشوں اور عوام کے تعاون سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کیئر کے ترجمان عمران سکندر بلوچ کی خصوصی کاوشوں سے صوبہ بھر میں ویکسینیشن مہم کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے، صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز میں بتدریج کمی آئی ہے، پنجاب بھر میں ہر روز ویکسی نیشن کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جا رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر مسلسل ویکسینیش ہو رہی ہے۔

ترجمان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے، اس وقت مجموعی طور پر 636 ویکسینیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں، صوبہ بھر کے تمام ویکسینیشن سینٹرز پر ویکسینیشن مہم کامیابی سے جاری ہے،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کل 668,105 افراد کو کرونا وائرس ویکسین لگائی گئی جس سے اب تک صوبہ بھر میں لگائی گئی کل ویکسینز کی تعداد  50,385,006 ہوگئی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگائی گئیں 49,158 ویکسینز سمیت اب تک کل 6,400,963 کو کرونا وائرس کے خلاف بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کیئر کے ترجمان عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  صوبہ بھر سے 508 کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک کیسز کی کل تعداد 434,661 ہو چکی ہیں، اب تک صوبہ بھر میں 407,350 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 14,570 رہ گئی، لاہور میں گزشتہ روز رپورٹ ہونے والی 12 اموات سمیت صوبہ بھر میں ٹوٹل 20 اموات رپورٹ ہوئی جبکہ اب تک کل اموات کی تعداد 12,741 ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,304 جبکہ مجموعی طور پر 7,493,368 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران لاہور میں 316، راولپنڈی میں 29، فیصل آباد میں 25، ملتان میں 19، اوکاڑہ میں 17، ساہیوال میں 10،جھنگ میں 9، شیخوپورہ میں 8، قصور میں 6، اٹک، چکوال، سرگودھا، وہاڑی اور لیہ میں 5 پانچ، گجرات، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4 چار، بہاولپور، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، پاکپتن اور رحیم یار خان 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 2.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 5.2 فیصد، راولپنڈی میں 1.9 فیصد، فیصل آباد میں 2.8 فیصد، ملتان میں 2.9 فیصد اور گوجرانوالہ میں 2.4 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کیئر کے ترجمان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسزکو بڑھنے سے روکنے اور عوام کو محفوظ بنانے کے لیے محکمہ ہر ممکن وسائل استعمال کر رہا ہے، جیسا کہ بروقت اور باسہولت کورونا ویکسینیشن کی دستیابی جو کہ کورونا  کے خلاف  واحد اور موثر علاج ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد کا ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئیند ہے، صوبے بھر میں کہیں بھی ویکسینیشن کی کوئی کمی نہیں ہے تمام سینٹرز پر  ویکسین کا وافر اسٹاک موجود ہے جبکہ مستقبل کی ضروریات پورا کرنے کے لئے مزید ویکسین کا آرڈر بھی دیا جا چکا ہے،  شہریوں سے درخواست ہے کہ 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد فوری طور پر ویکسینیشن لگوائیں اور ایس او پیز پر عمدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ہم معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری
اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد
آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ہے، بیرسٹر گوہر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو کو گورنر ہاؤس میں داخلے سے روکنے کی دھمکی
آزادی صحافت آج کل بڑا چیلنج بنا ہوا ہے، شرجیل میمن
آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کی تیاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر