Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسی نیشن میں پنجاب سب سے آگے ہے، اسد عمر

Now Reading:

کورونا ویکسی نیشن میں پنجاب سب سے آگے ہے، اسد عمر
اسد

اسد عمر کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسی نیشن میں پنجاب سب سے آگے ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ  ملک میں اوسطاً 48 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ویکسین کی اہل 87 فیصد آبادی کوایک خوراک جبکہ پنجاب میں ویکسین کی اہل نصف سے زائد آبادی کوایک خوراک ویکسین لگ چکی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کے پی ویکسین لگوانے والوں میں دوسرے نمبر ہے،وہاں ویکسین کی اہل 48 فیصد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ سندھ میں ویکسین کی اہل 40 فیصد، بلوچستان میں 17 فیصد اہل آبادی ، گلگت بلتستان میں54 فیصد اور آزاد کشمیر میں 59 فیصد اہل آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر انتظامیہ ایکشن میں آ گئی ہے۔

انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف نجی وسرکاری اسکولز کا دورہ کیا اور ویکسی نیشن نہ کرانے پر معروف نجی اسکول کیخلاف ایکشن بھی لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اسکول کے کلاس رومز سیل کردیے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف اسکولز کی انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی۔

واضح رہےکہ امریکی محکمہ صحت نے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ صحت کے مطابق 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

اس ضمن میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر