Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 252 نئے کیسز رپورٹ

Now Reading:

کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 252 نئے کیسز رپورٹ
کورونا

کورونا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس دوران 7 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 کھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 176 ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475  ہوگئی ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد ہو گئی۔

Advertisement

این سی او سی کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے جس سے ملک بھر میں کورونا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 28 ہزار 697 ہوگئی اور 958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 13007، سندھ میں 7619، بلوچستان میں 359، خیبرپختونخوا میں 5829 ، آزاد کشمیر میں 742 ،اسلام آباد میں 952 اور گلگت بلتستان میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 0.00 فیصد ہے، آج کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جب کہ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 14 ہے اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10411 ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6468 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اس دوران کوئی اموات نہیں ہوئی جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 7619 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 460136 ہوچکی ہے اور اس وقت 5995 مریض زیر علاج ہیں جن میں 5794 گھروں میں، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 189 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ 187 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر