Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوتھ ہاکی کلب بلوز نے کےایچ اے انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ جیت لی

Now Reading:

یوتھ ہاکی کلب بلوز نے کےایچ اے انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ جیت لی

یوتھ ہاکی کلب بلوز نے کراچی گلیڈی ایٹر کو 0-6 سے شکست دیکرکراچی ہاکی ایسوسی ایشن( کے ایچ اے )انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقدہ انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ کا فائنل یوتھ ہاکی کلب بلو اور کراچی گلیڈی ایٹر ایچ سی کے درمیان کھیلا گیا، میچ کے اغاز سے ہی وائی ایچ سی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے باعث پہلے ہاف میں ہی وائی ایچ سی بلو کو 0-5 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی تھی۔

 دوسرے ہاف میں فاتح ٹیم نے مزید ایک گول کر کے چیمپئین شپ کا ٹائٹل 0-6 سے اپنے نام کرلیا۔

فاتح ٹیم کے وسیم اسلم نے پہلے اور تیسرے، حارث نصیر نے پانچویں اور چودھویں، شہباز خان سولہویں اور علی آفریدی نے 31 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو چیمپئین بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 فائنل کے موقع پر صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں و جنرل مینیجر پی ایچ ایف ویمنز ونگ سندھ سیدہ شہلا رضا نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر ایونٹ کی کامیابی پر حیدر حسین اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 32 ٹیموں پر مشتمل کلب چیمپئین شپ کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ کے ایچ اے کی محنت رنگ لارہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  امید ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویژن کے مطابق ہاکی کی بحالی کا مشن جلد مکمل ہوگا۔

 فائنل کے اختتام پر مہمان خاص سابق کپتان اولمپیئن احمد عالم نے اولمپیئن کاشف جواد، کے ایچ اے کے پیٹرن انچیف میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوری، چیئرمین گلفراز احمد خان، ماذ جی کے سی ای او ندیم احمد، چیف ایگزیکٹو سرٹوریا ڈی ایمبیسیڈر سرفراز اکبر، زی گروپ کے بانی و صدر ذیشان الطاف لویا، کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس ماجد اور نائب صدر ڈاکٹر ثاقب انصاری سمیت دیگر کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تسنیم عثمانی، پرویز اقبال اور سلمان شیخ پر مشتمل کے ایچ اے کی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق فاتح ٹیم کے عبدالرحمٰن فائنل کے بہترین کھلاڑی، زین العابدین چیمپئن شپ کے بہترین ایمرچنگ پیلئر اور حارث نصیر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، فائنل میں کمنٹری کے فرائض انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز عارف اور خالد پراچہ نے انجام دئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
ورلڈکپ سے قبل معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر