Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے اتحادیوں کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Now Reading:

وزیراعظم سے اتحادیوں کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی
ماحولیات کا عالمی دن

وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے ارکان نے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اتحادیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتماد میں نہ لینے کا معاملہ اٹھا دیا ، انہوں نے اہم قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا اور ای وی ایم پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ بھی کیا۔

اتحادیوں کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے طور پر اس قسم کے اہم فیصلوں سے گریز کرے ، آج تک اتحادیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کوئی بریفنگ نہیں دی گئی ، ای وی ایم کے استعمال، طریقہ کار اور فنکشن پر تفصیلی بریفنگ دی جائے۔

ملاقات میں اتحادی جماعتوں نے سوالات اٹھائے کہ یہ مشین پاکستان کے سیاسی انتخابی نظام پر کس حد تک اثرانداز ہو گی ، یہ کس حد تک محفوظ ہیں۔ دیہی علاقوں میں انہیں کون استعمال کرے گا ، ان مشینوں کی خریداری پر کتنے اخراجات آئیں گے، سیکورٹی کی ذمہ داری کس کی ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادیوں کا مطالبہ مانتے ہوئے  وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو اتحادیوں کو تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایات جاری کیں۔

Advertisement

اتحادیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور اتحادی حکومت کی حمایت کریں گے ، ہمیں اس نظام کے طریقہ کار کا علم ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اتحادیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آئندہ ہفتے تفصیلی بریفنگ کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف اہداف کی خلاف ورزی؛ پاور سیکٹر کے قرض میں 150 ارب کا اضافہ
قومی ہاکی ٹیم آج وزیراعظم کی مہمان بنے گی
کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک میجر شہید
سندھ پولیس کی خالی اسامیوں پر جسمانی ٹیسٹ کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر