Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے وزراء کو کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا

Now Reading:

وزیراعظم نے وزراء کو کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا
عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کو کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا ہے۔

 وزیر اعظم نے ہدایت کی ہےکہ حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے، ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیرذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ اگر بیانات ضروری ہوں تو ان میں احتیاط برتی جائے۔

 کابینہ میں اعظم سواتی اور فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ  نوٹس کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

Advertisement

وزیر اعظم نے آئندہ پیشی پر وزراء کو اعظم سواتی اور فواد چوہدری کے ہمراہ الیکش کمیشن جانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ  وزراء اتحاد کا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔

 وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں موقف دیتے ہوئے کہاکہ اصلاحات لانا آسان نہیں، مشکلات آتی ہیں مل کر سامنا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعددایجنڈا آئٹمر کی منظوری دیدی گئی۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری شام سوا پانچ بجے پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں بارے آگاہ کریں گے۔

واضح رہےکہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان اہم فیصلوں کے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ایم کیوایم، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کومدعو کیا گیا ہے۔

 اتحادی جماعتوں کو مذہبی جماعت کےاحتجاجی مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال پراعتماد میں لیا جائے گا۔

اتحادی جماعتوں کو مذہبی جماعت سےمعاہدے پربھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر