Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جدید فیچرز کیساتھ آنر کی 60 سیریز یکم دسمبر کو متعارف کی جائے گی

Now Reading:

جدید فیچرز کیساتھ آنر کی 60 سیریز یکم دسمبر کو متعارف کی جائے گی
موبائل

موبائل

یکم دسمبر 2021 کو ریلیز کے لیے پیش کی جانے والا آنر موبائل فون کی 60 سیریز کے فیچر سامنے آگئے۔

کامیاب ترین چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے سے راہیں جدا کرنے کے بعد موبائل فون کمپنی آنر نے چند روز قبل دنیا بھر میں پیش کیے جانے والے 50 سیریز کے موبائل فون کی جگہ نئی سیریز متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

موبائل فون کمپنی آنر کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایک ٹیزر ریلیز کیا گیا جس میں موبائل فون کے ڈیزائن کی جھلک بھی دکھائی گئی اور ساتھ ہی یہ اعلان کیا گیا تھا کہ آنر یکم دسمبر 2021 کو اپنی نئی 60 سیریز متعارف کروانے جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آنر کی جانب سے پیش کیے جانے والا 60 سیریز کا ڈیزائن ’’آنر 50‘‘ اور ’’ریڈمی کے40‘‘ کے ملاپ سے بنایا گیا ہے یعنی نئی سیریز میں ان دونوں موبائل فون کی جھلک دکھائی دے گی۔

رپورٹس کے مطابق آنر کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اس نئی ’’60 سیریز‘‘ میں موبائل فون کے 3 ماڈل پیش کیے جائیں گے جس میں’’آنر 60 ‘‘، ’’آنر 60 پرو‘‘ اور ’’ایس ای ‘‘ماڈل شامل ہوں گے۔

Advertisement

آنر کے 60 پرو موبائل فون میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پلس کا پاور پراسیسر ہوگا اور اس میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہوگی جس کے لیے 66 واٹ کی چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

آنر 60 پرو میں فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز کرو ڈسپلے کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا جب کہ موبائل کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل  اور بیک پر کیمرا 108 میگا پکسل کا کیمرا نصب کیا گیا ہے جب کہ اس کی ریم 12 جی بی رکھی گئی ہے۔

اس کے مقابلے میں آنر 60 سیریز کے موبائل فون میں 50 سیریز کے کیمرہ ڈیزائن فراہم کیے گئے ہیں جس کی بیٹری کی 66 واٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی اور ایس ای ماڈل میں 40 واٹ کی چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

موبائل فون کمپنی کی جانب سے آنر 60 سیریز کا ویڈیو ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ڈیزائن کی جھلک موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر